حوزه نیوز ایجنسی/ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام عالم کی ترقی اور ان کی فتح و کامیابی کا کلیدی عامل انکے وحدت و اتحاد وتعلقات میں پایا گیا ہے،جس طرح پانی کی بوند بوند ، ایک بڑے ڈیم کے ذخائر کی شکل لے لیتاہے ، اور چھوٹی بڑی ندیاں دوسرے بڑے دریاؤں میں مل کر خود کو بے کراں بنا لیتی ہیں ، اسی طرح انسانوں کے اتحاد سے انسانوں کی ناقابل نفوذ صفیں بھی تیار ہوجاتی ہیں،جسے دیکھ کر دشمن کا دل لرز اٹھے اور دشمن اس قدر گھبرا جائے کہ جارحیت کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے:«....تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اَللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ آخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لاٰ تَعْلَمُونَهُمُ اَللّٰهُ يَعْلَمُهُمْ ....»[الأنفال، 60] اور تم سب ان کے مقابلہ کے لئے امکانی قوت اور گھوڑوں کی صف بندی کا انتظام کرو جس سے اللہ کے دشمن -اپنے دشمن اور ان کے علاوہ جن کو تم نہیں جانتے ہو اور اللہ جانتا ہے سب کو خوفزدہ کردو۔
قرآن مجید، ملّت اسلام کو وحدت کے سب سے ہم رکن حبل اللہ سےمتمسک ہونے کی دعوت دیتا ہے ، اور کسی بھی قسم کی تفریق کے خلاف انتباہ کرتا ہے:«وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُوا»[آل عمران (3) آيه 103]؛ اور اللہ کی ر سّی کو مضبوطی سے پکڑے رہو اور آپس میں تفرقہ نہ پیدا کرو۔
قرآن، تمام مسلمانوں کو ایک ہی قوم کی حیثیت سے دیکھتا ہےاور ایک ہی خدا اور ایک ہی مقصد و ہدف والا مانتا ہے:«إِنَّ هَـذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَ حِدَةً وَ أَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ»[أنبياء (21) آيه 92]؛ بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین اسلام ہے اور میں تم سب کا پروردگار ہوں لہذا میری ہی عبادت کیا کرو۔
قرآن، امت مسلمہ کو ایک بھائی سمجھتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ ان کے مابین تعلقات دو بھائیوں کی طرح گہرے ہوں گے۔ اور اگر ذرا بھی اختلاف رائے ہو تو ، امن اور صلح کا حکم دیتا ہے:«إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللّه َ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ»[حجرات (49) آيه 10]؛ مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے۔

حوزہ/اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام عالم کی ترقی اور ان کی فتح و کامیابی کا کلیدی عامل انکے وحدت و اتحاد وتعلقات میں پایا گیا ہے،جس طرح پانی کی بوند بوند ، ایک بڑے ڈیم کے ذخائر کی شکل لے لیتاہے.
-
صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم:
واقعہ کربلا کے اہداف و مقاصد میں ایک اہم ہدف وحدت ہے، مولانا سید احمد رضا زرارہ
حوزہ/ محرم وہ پلیٹ فارم ہے جس میں دنیا کی ہر قوم موجود ہے بس اسے بصیرت کے ساتھ پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اس رسالت کی ذمہ داری علماء، ذاکرین، نوحہ خواں حضرات…
-
تفرقہ؛بدترین آسمانی عذاب
حوزه/ امت اسلامی کی آج جو حالت ہے اس کی سب سے اہم وجہ مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اختلاف و انتشار ہے جس سے بچنے کی سخت ضرورت ہے۔
-
امت میں اختلاف رحمة للعالمین(ص) کو ناپسند
حوزہ/ امت اسلامی میں تفرقہ ایک ایسا ناسور ہے جو اندر سے مسلمانوں کو کھوکھلا کیے جا رہا ہے جس سے بچنے کی سخت ضرورت ہے۔
-
اہلسنت عالم دین:
اہل بیت (ع) سے محبت خود پیغمبر اسلام (ص) سے محبت ہے
حوزہ / ایران کے شہر "بانہ" میں بڑے اسلامی مرکز کے اہلسنت سربراہ مولوی عابد نقیبی نے اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم…
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کا اہم انٹرویو، وحدت مسلمین کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ:
ذاتِ رسول پوری امتِ مسلمہ کے درمیان نکتۂ اتحاد ہے، علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ عشقِ رسول تمام امت کے حصوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے لہذا اگر انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد انقلاب کی طرف سے اور اسلامی ریاست اور حکومت کی…
آپ کا تبصرہ